找回密码
 立即注册
搜索
查看: 610|回复: 0

ویمنز ورلڈ کپ: جنوبی افریقہ نے بھارت کو 3 وکٹ سے ہرا دیا

[复制链接]

2万

主题

0

回帖

6万

积分

论坛元老

积分
62886
发表于 2025-10-28 15:48:17 | 显示全部楼层 |阅读模式
  نڈائن ڈی کلرک نے 54 گیندو ں پر 84 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر جنوبی افریقہ کو فتح دلائی—تصویر: اے پی

آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ میں جنوبی افریقہ نے بھارت کو 3 وکٹ سے ہرا دیا۔

ہوم ٹیم 251 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ جنوبی افریقہ نے 252 رنز کا ہدف 7 گیندوں پہلے حاصل کر لیا، نڈائن ڈی کلارک نے 54 گیندو ں پر 84 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کو فتح دلائی۔

وشاکاپٹنم میں بھارتی ٹیم نے شروعات تو اچھی کی، اوپنرز نے 55 رنز کی بنیاد رکھی، لیکن پھر جنوبی افریقہ کی بولرز چھا گئیں، جنہوں نے ایک ایک کر کے وکٹیں گرائیں، 102 رنز پر بھارت کی 6 بیٹرز پویلین پہنچ گئیں۔

اس مشکل میں رچا گوش نے اچھی بیٹنگ کی، 77 گیندوں پر 94 رنز بنائے، سنہے رانا نے 33 رنز اسکور کیے، بھارتی ٹیم ایک گیند پہلے 251 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقہ کی 2 وکٹیں 18 رنز پر گر گئیں، لیکن کپتان لاورا وولورڈٹ ڈٹ گئیں، تیسری وکٹ 57 رن پر گری اور 81 کے اسکور پر آدھی ٹیم پویلین پہنچ گئی، کپتان بھی 70 رنز بنا کر لوٹ گئیں۔

ایسے میں کلو ٹرایئون اور نڈائن ڈی کلارک نے شراکت لگائی، کلو ٹرایئون 49 رنز بنا کر آؤٹ ہوئیں، لیکن نڈائن ڈی کلارک نے خوبصورت انداز میں میچ فنش کیا اور جنوبی افریقہ کو 3 وکٹ سے فتح دلا دی۔ وہ 54 گیندوں پر 84 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہیں۔

ایونٹ میں کل نیوزی لینڈ اور بنگلادیش کی ٹیمیں گوہاٹی میں مدِمقابل ہونگی۔
您需要登录后才可以回帖 登录 | 立即注册

本版积分规则

Archiver|手机版|小黑屋|usdt交易

GMT+8, 2025-12-4 17:23 , Processed in 0.107454 second(s), 22 queries .

Powered by usdt cosino! X3.5

© 2001-2025 Bitcoin Casino

快速回复 返回顶部 返回列表