找回密码
 立即注册
搜索
查看: 118|回复: 0

بھارت: افغان وزیر خارجہ کی پریس کانفرنس، خواتین صحافیوں کو شرکت سے روک دیا گیا

[复制链接]

2万

主题

0

回帖

6万

积分

论坛元老

积分
62886
发表于 2025-10-28 15:49:33 | 显示全部楼层 |阅读模式
  فوٹو: بھارتی میڈیا  

افغان وزیر خارجہ امیر خان متقی نے بھارت کا دورہ کیا، ان کی پریس کانفرنس میں کوئی خاتون صحافی شریک نہیں تھی، جس پر بھارتی غصے میں آگ بگولہ ہوگئے۔

بھارتی دارالحکومت دہلی میں افغان وزیرِ خارجہ امیر خان متقی کی پریس کانفرنس میں کسی بھی خاتون صحافی کو مدعو نہیں کیا گیا، جس پر ملک بھر میں سخت ردِعمل سامنے آیا ہے۔

ناقدین نے اسے طالبان کے خواتین مخالف رویّے کی ایک اور مثال قرار دیا ہے۔   
بھارت کا کابل میں سفارتخانہ دوبارہ کھولنے کا اعلان

بھارت کی جانب سے افغانستان کے دارالحکومت کابل میں اپنا سفارتخانہ دوبارہ کھولنے کا اعلان کیا گیا ہے۔   

یہ پریس کانفرنس متقی اور بھارتی وزیرِ خارجہ ایس جے شنکر کی ملاقات کے بعد منعقد ہوئی، منظر عام پر آنے والی تصاویر میں طالبان رہنماؤں کو صرف مرد صحافیوں کے سامنے خطاب کرتے دیکھا گیا۔

بھارت کے دورے پر موجود افغان وزیر خارجہ امیر خان متقی کی بھارتی ہم منصب جے شنکر سے بھی ملاقات ہوئی، بھارت نے افغانستان میں بھارتی تکنیکی مشن کو سفارت خانے کا درجہ دینے کا اعلان کردیا۔

اس امتیازی رویّے پر بھارتی صحافیوں، سیاسی رہنماؤں اور سوشل میڈیا صارفین نے سخت تنقید کی ہے۔

انڈیا ٹوڈے کی صحافی گیتا موہن نے ایکس پر لکھا کہ “طالبان وزیرِ خارجہ کی پریس کانفرنس میں خواتین صحافیوں کو مدعو نہیں کیا گیا، ناقابلِ قبول۔

ایک اور صحافی نے کہا کہ مرد صحافیوں کو بطور احتجاج پریس کانفرنس سے واک آؤٹ کرنا چاہیے تھا۔

کانگریس ترجمان شمع محمد نے لکھا کہ یہ کون ہوتے ہیں ہماری سرزمین پر اپنے امتیازی اصول مسلط کرنے والے؟ یہ بھارت کی جمہوری اقدار کی توہین ہے۔
您需要登录后才可以回帖 登录 | 立即注册

本版积分规则

Archiver|手机版|小黑屋|usdt交易

GMT+8, 2025-12-4 14:38 , Processed in 0.149116 second(s), 24 queries .

Powered by usdt cosino! X3.5

© 2001-2025 Bitcoin Casino

快速回复 返回顶部 返回列表