找回密码
 立即注册
搜索
查看: 398|回复: 0

شادی کے بعد معلوم ہوا عورت کی زندگی میں مرد کا ہونا اسے کتنا تحفظ فراہم کرتا ہے: جویریہ سعود

[复制链接]

2万

主题

0

回帖

6万

积分

论坛元老

积分
62886
发表于 2025-10-28 15:49:52 | 显示全部楼层 |阅读模式
  فائل فوٹو

پاکستانی شوبز انڈسٹری سے وابستہ معروف اداکارہ و رائٹر جویریہ سعود کا کہنا ہے کہ سعود سے شادی کے بعد پتہ چلا کہ ایک عورت کی زندگی میں کسی مرد کا ہونا اُسے کتنا مضبوط بناتا ہے اور اسے تحفظ دیتا ہے۔

حال ہی میں اداکارہ نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بطور مہمان شرکت کی جہاں انہوں نے اپنے کیرئیر اور نجی زندگی سمیت مختلف امور پر بات چیت کی۔

انٹرویو کے دوران ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے جویریہ نے بتایا کہ سعود سے میری ارینج میریج تھی، جس وقت ان کا رشتہ آیا تھا اس وقت مجھے انڈسٹری چھوڑے ہوئے 4 سال ہو چکے تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی وی میں جس وقت تک کام کیا اس وقت تک ماحول اچھا تھا لیکن بعدازاں پرائیویٹ چینلز آنا شروع ہوئے تو انڈسٹری کا ماحول بھی خراب ہونے لگا، یہ دیکھتے ہوئے گھر والوں نے کام نہ کرنے کا مشورہ دیا۔

جویریہ کے مطابق جب سعود سے شادی ہوئی اس کے بعد میرے جیٹھ نے پوچھا کہ میں نے اداکاری کیوں چھوڑی جس پر سعود نے اپنا پروڈکشن ہاؤس شروع کرنے کا فیصلہ کیا اور کہا کہ میں اس میں کام کروں۔

ان کا کہنا ہے کہ مجھے شادی کے بعد احساس ہوا کہ عورت کی زندگی میں کسی مرد کا ہونا اسے کس قدر مضبوط بناتا ہے اور اسے کتنا تحفظ فراہم کرتا ہے۔
您需要登录后才可以回帖 登录 | 立即注册

本版积分规则

Archiver|手机版|小黑屋|usdt交易

GMT+8, 2025-12-4 17:24 , Processed in 0.154498 second(s), 24 queries .

Powered by usdt cosino! X3.5

© 2001-2025 Bitcoin Casino

快速回复 返回顶部 返回列表