找回密码
 立即注册
搜索
查看: 356|回复: 0

ٹرمپ کا ماریہ کورینا مچاڈو کی جدوجہد میں اہم کردار کا دعویٰ

[复制链接]

2万

主题

0

回帖

6万

积分

论坛元老

积分
62886
发表于 2025-10-28 15:50:03 | 显示全部楼层 |阅读模式
  — اسکرین گریب

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے رواں سال کا معزز ترین اعزاز نوبیل انعام برائے امن نہ جیتنے پر ردعمل ظاہر کردیا۔

امریکی صدر نے وائٹ ہاؤس سے خطاب کرتے ہوئے اس ناکامی پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ماریا کورینا مچاڈو نے مجھے فون کرکے کہا کہ میں یہ انعام آپ کے اعزاز میں قبول کر رہی ہوں، کیونکہ آپ واقعی اس کے مستحق ہیں۔

ٹرمپ کا کہنا تھا ’یہ بہت اچھی بات ہے، مگر میں نے انہیں (ماریا کورینا مچاڈو کو) یہ نہیں کہا کہ یہ ایوارڈ مجھے دے دو۔ اگرچہ مجھے لگتا ہے کہ وہ شاید دے دے۔ میں نے اس کی متعدد مواقع پر مدد کی ہے۔ وینزویلا میں بدامنی و خراب حالات کے دوران انہیں بہت مدد کی ضرورت تھی۔‘

انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں خوش ہوں کیونکہ میں نے لاکھوں لوگوں کی جانیں بچائیں۔

یہ بھی پڑھیے

  • نوبیل امن ایوارڈ ملنے پر ماریا کورینا مچاڈو نے کیا کہا؟  
  • ٹرمپ کو امن کا نوبیل انعام نہ دیے جانے پر وائٹ ہاؤس کی نوبیل کمیٹی پر تنقید  
  • امن کا نوبیل انعام وینزویلا کی خاتون کے نام  




واضح رہے کہ گزشتہ روز نوبیل انعام برائے امن کا اعلان کیا گیا، یہ انعام امسال وینزویلا کی اپوزیشن لیڈر ماریا کورینا مچاڈو کے نام رہا، گوکہ امریکی صدر نے متعدد مواقع پر خود کو اس انعام کا حقدار قرار دیا تاہم وہ یہ اعزاز حاصل کرنے میں ناکام رہے۔

ماریہ کورینا مچاڈو کو وینزویلا کے عوام کے جمہوری حقوق کو فروغ دینے اور آمریت سے جمہوریت کی منصفانہ اور پُرامن منتقلی کے حصول کے لیے ان کی جدوجہد کے لیے 2025 کا نوبل امن انعام دیا گیا۔
您需要登录后才可以回帖 登录 | 立即注册

本版积分规则

Archiver|手机版|小黑屋|usdt交易

GMT+8, 2025-12-4 17:23 , Processed in 0.146415 second(s), 24 queries .

Powered by usdt cosino! X3.5

© 2001-2025 Bitcoin Casino

快速回复 返回顶部 返回列表