找回密码
 立即注册
搜索
查看: 398|回复: 0

انیل امبانی کے معاون اشوک کمار پال منی لانڈرنگ کے الزام میں گرفتار

[复制链接]

2万

主题

0

回帖

6万

积分

论坛元老

积分
62886
发表于 2025-10-28 15:50:11 | 显示全部楼层 |阅读模式
  
---فائل فوٹوز

بھارتی ادارے اِنفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ED) نے معروف بھارتی کاروباری شخصیت انیل امبانی کے قریبی معاون اور ریلائنس پاور لیمٹڈ کے سینئر آفیسر اشوک کمار پال کو منی لانڈرنگ کے الزام میں گرفتار کر لیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اشوک کمار پال کو عدالت نے دو دن کی ED حراست میں بھیجنے کا حکم دیا تاکہ اِن کے خلاف الزامات پر مزید تفتیش کی جا سکے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ گرفتاری ایک جعلی بینک گارنٹی کیس سے متعلق ہے جس میں تقریباً 68 کروڑ روپے کی جعلی گارنٹی کو اصل ثابت کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔

اشوک کمار پال طویل عرصے سے ریلائنس پاور کے چیف فنانشل آفیسر (CFO) رہے ہیں اور ان پر الزام ہے کہ اُنہوں نے جعلی بینک ڈومینز کا استعمال کرتے ہوئے بینک گارنٹی دستاویزات کو اصلی دکھانے کی کوشش کی۔  

اس الزام سے متعلق اشوک کمار کا اپنے مؤقف میں کہنا ہے کہ انہوں نے یہ گارنٹی سولر انرجی کارپوریشن آف انڈیا (SECI) کو جمع کروائی تھی تاکہ وہ ٹھیکے حاصل کر سکیں، ایس ای سی آئی کا ریکارڈ درست نہیں تھا جس کے سب اِنہیں الزماات کا سامنا ہے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ مزید تحقیقات پر معلوم ہوا کہ ریلائنس پاور نے منیلا، فلپائن میں ایک بینک سے جعلی گارنٹی پیش کی حالانکہ اس بینک کی فلپائن میں کوئی شاخ موجود ہی نہیں ہے۔
您需要登录后才可以回帖 登录 | 立即注册

本版积分规则

Archiver|手机版|小黑屋|usdt交易

GMT+8, 2025-12-4 14:38 , Processed in 0.155328 second(s), 24 queries .

Powered by usdt cosino! X3.5

© 2001-2025 Bitcoin Casino

快速回复 返回顶部 返回列表