找回密码
 立即注册
搜索
查看: 625|回复: 0

لاکھوں مالیت کی ملکی و غیر ملکی کرنسی برآمد، 2 ملزمان گرفتار

[复制链接]

2万

主题

0

回帖

6万

积分

论坛元老

积分
62886
发表于 2025-10-28 15:50:11 | 显示全部楼层 |阅读模式
  
— فائل فوٹو

وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) بلوچستان نے کارروائی کرتے ہوئے لاکھوں مالیت کی ملکی و غیر ملکی کرنسی برآمد کرکے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ایف آئی اے ترجمان کے مطابق ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل چمن نے کارروائی کے دوران حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

ایف آئی اے ترجمان کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کے قبضے سے 22 ہزار امریکی ڈالر، ساڑھے 24 ہزار سعودی ریال، 1 لاکھ 13 ہزار 760  افغانی اور 4 لاکھ 95 ہزار پاکستانی روپے برآمد ہوئے ہیں۔

ایف آئی اے ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزمان کو چمن کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ہیں۔

ایف آئی اے ترجمان کے مطابق ملزمان بغیر لائسنس کرنسی ایکسچینج کا کاروبار کر رہے تھے۔ گرفتار ملزمان سے موبائل فونز، غیر قانونی کرنسی ایکسچینج اور حوالہ ہنڈی سے متعلق شواہد بھی برآمد کر لیے گئے ہیں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزمان برآمد ہونے والی کرنسی کے حوالے سے حکام کو مطمئن نہ کر سکے۔  

ایف آئی اے ترجمان نے کہا کہ ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی گئی، جبکہ ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
您需要登录后才可以回帖 登录 | 立即注册

本版积分规则

Archiver|手机版|小黑屋|usdt交易

GMT+8, 2025-12-4 14:39 , Processed in 0.170666 second(s), 24 queries .

Powered by usdt cosino! X3.5

© 2001-2025 Bitcoin Casino

快速回复 返回顶部 返回列表