找回密码
 立即注册
搜索
查看: 928|回复: 0

بھارت کے بیانات اس بات کی شہادت ہے کہ وہ دوبارہ کوئی ایڈونچر کرے گا، خواجہ آصف

[复制链接]

2万

主题

0

回帖

6万

积分

论坛元老

积分
62886
发表于 2025-10-28 15:50:27 | 显示全部楼层 |阅读模式
  وزیر دفاع نے کہا کہ پاکستان کے جن علاقوں میں دہشت گرد پناہ لیتے ہیں مکینوں کو علم ہوتا ہے، فائل فوٹو  

وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ بھارت کے بیانات اس بات کی شہادت ہے کہ وہ دوبارہ کوئی ایڈونچر کرے گا، اسے پہلے سے زیادہ منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

سیالکوٹ میں جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ بھارت نے جو ذلت اٹھائی اور اپنی کھوئی عزت بحال کرنے کیلئے یہ اقدام کرے گا،  بھارت کو جو خوش فہمی یا غلط فہمی تھی وہ نکال دی گئی ہے۔   
میرے ساتھ ہوٹل کی لابی میں تصویر بنائی گئی، اس خاتون کو نہیں جانتا، خواجہ آصف

خواجہ آصف نے کہا کہ بہت سارے لوگ ملتے ہیں اور ساتھ تصویر بھی بناتے ہیں، پاکستان واپس آکر اس معاملے سے متعلق انکوائری کروں گا۔   

خواجہ آصف نے کہا کہ افغانستان سے تعلقات بگاڑ کی طرف جا رہے ہیں پہلے بھی ٹھیک نہیں تھے، افغانستان پاکستان میں دہشت گردی ایکسپورٹ کر رہا ہے، اس فضا میں تعلقات میں مزید بگاڑ پیدا ہوگا جو ہماری خواہش نہیں، اچھے ہمسائے کی طرح تعلقات ہونے چاہیے جو وقار کی بات ہوگی۔

وزیر دفاع نے کہا کہ پاکستان کے جن علاقوں میں دہشت گرد پناہ لیتے ہیں مکینوں کو علم ہوتا ہے، محلے میں اگر کوئی باہر سے آئے تو مجھے تیسرے دن ضرور علم ہو جائے گا، اگر ان علاقوں کے لوگ خاموش رہیں گے تو یہ نیم رضا مندی ثابت ہوگی، پاکستان کے محب وطن شہری کا نقصان نہیں ہونے دیں گے۔
您需要登录后才可以回帖 登录 | 立即注册

本版积分规则

Archiver|手机版|小黑屋|usdt交易

GMT+8, 2025-12-4 15:28 , Processed in 0.148100 second(s), 23 queries .

Powered by usdt cosino! X3.5

© 2001-2025 Bitcoin Casino

快速回复 返回顶部 返回列表