找回密码
 立即注册
搜索
查看: 870|回复: 0

ابوظبی کی مسجد کا دورہ، سوناکشی نے دوپٹہ اوڑھ لیا

[复制链接]

2万

主题

0

回帖

6万

积分

论坛元老

积分
62886
发表于 2025-10-28 15:50:37 | 显示全部楼层 |阅读模式
  
—تصاویر بشکریہ انسٹاگرام

بالی ووڈ اداکارہ دیپیکا پڈوکون کے اسکارف پر تنقید کے باوجود سوناکشی سنہا نے ابوظبی کی مسجد کے دورے کے موقع پر روایتی لباس کا انتخاب کیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سوناکشی سنہا نے ابوظبی کی شیخ زاید گرینڈ مسجد کا دورہ کیا ہے، اس موقع پر انہوں نے سبز اور سفید پرنٹ والا کرتا، پاجامہ پہنا اور اپنے سر کو سبز دوپٹے سے ڈھانپ رکھا تھا۔

اداکار جوڑی سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال نے ایک نئے اشتہار کے سلسلے میں ابوظبی کی شیخ زاید گرینڈ مسجد کا دورہ کرتے ہوئے اپنی ایک ویڈیو شیئر کی ہے، جبکہ سوناکشی نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں وہ دونوں مسجد میں چلتے اور تصاویر بنواتے نظر آ رہے ہیں۔   

مسجد کے دورے کےلیے سوناکشی نے سبز اور سفید پرنٹ والا ایک چھوٹا کرتا اور پاجامہ پہنا، اپنے سر کو بھی سبز دوپٹے سے ڈھانپ رکھا تھا جبکہ ظہیر اقبال نے سیاہ قمیض اور سبز پتلون کا انتخاب کیا۔

سوناکشی نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا ہے کہ ابوظبی میں یہاں مجھے سکون ملا۔

اس پوسٹ پر ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے ایک مداح نے کہا کہ یہ سوناکشی کے لیے تو نارمل ہے لیکن دیپیکا کے لیے نہیں؟ دونوں نے ایک ہی مسجد کا دورہ کیا اور دونوں اپنے شوہر کے ساتھ بہت شاندار لگ رہی تھیں، کیا ہم لوگوں کو ٹرول کرنا بند کر سکتے اور انہیں امن سے رہنے دے سکتے ہیں؟   

ایک اور مداح نے لکھا کہ مندر ہو یا مسجد سر ڈھکنا ایک روحانی عمل ہے، چاہے آپ ہندو ہوں یا مسلمان۔

ایک کمنٹ میں کہا گیا کہ آپ کا لباس بالکل اس ماحول سے میل کھاتا ہے۔

سوناکشی کی یہ پوسٹ اداکارہ دیپیکا پڈوکون کے سیاحتی اشتہار کو فروغ دیتے ہوئے حجاب پہننے پر تنقید کا نشانہ بننے کے چند دن بعد سامنے آئی ہے۔   

سوناکشی نے گزشتہ سال 23 جون کو ممبئی میں اپنی رہائش گاہ پر مختصر سی تقریب میں ظہیر سے شادی کی تھی، شادی کے بعد ممبئی میں ایک پارٹی منعقد ہوئی، جس میں بالی ووڈ کی کئی مشہور شخصیات نے شرکت کی۔

مداحوں نے سوناکشی کو آخری بار فلم ’نکیتا رائے‘ میں دیکھا، جو 18 جولائی کو سنیما گھروں کی زینت بنی، یہ ایک نفسیاتی تھرلر فلم ہے جو سوناکشی کے بھائی کش سنہا کی بطور ہدایت کار ڈیبیو فلم ہے۔

سوناکشی کی آئندہ فلموں میں سدھیر بابو کے ساتھ تیلگو فلم ’جتا دھارا‘ شامل ہے، جو 7 نومبر کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔
您需要登录后才可以回帖 登录 | 立即注册

本版积分规则

Archiver|手机版|小黑屋|usdt交易

GMT+8, 2025-12-4 15:29 , Processed in 0.158504 second(s), 24 queries .

Powered by usdt cosino! X3.5

© 2001-2025 Bitcoin Casino

快速回复 返回顶部 返回列表