找回密码
 立即注册
搜索
查看: 366|回复: 0

بھارت: اپنے ساتھ افیئر چلانے والے تاجر کی قاتل انتہا پسند خاتون رہنما گرفتار

[复制链接]

2万

主题

0

回帖

6万

积分

论坛元老

积分
62886
发表于 2025-10-28 15:50:44 | 显示全部楼层 |阅读模式
  فوٹو: بھارتی میڈیا  

بھارت میں اپنے ساتھ افیئر چلانے والے تاجر کو 3 لاکھ روپے سپاری دے کر قتل کروانے والی ہندو انتہا پسند تنظیم کی خاتون رہنما پوجا شکون پانڈے کو گرفتار کرلیا گیا۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ علی گڑھ سے تعلق رکھنے والی اکھل بھارتیہ ہندو مہاسبھا کی عہدیدار پوجا شکون پانڈے تاجر ابھیشیک گپتا کے قتل کی مرکزی ملزمہ ہے، اسے آج  بھرت پور (راجستھان) سے گرفتار کیا گیا۔

23 ستمبر کو 30 سالہ تاجر ابھیشیک گپتا کو فائرنگ کرکے قتل کیا گیا تھا، پولیس کے مطابق اس قتل کی منصوبہ بندی پوجا شکون پانڈے اور اس کے شوہر نے کی تھی اور شوٹروں کو 3 لاکھ روپے کی سپاری دی گئی تھی۔   
بھارت: انتہا پسند تنظیم کی خاتون رہنما نے اپنے ساتھ افیئر چلانے والے شخص کو قتل کروادیا

پولیس نے ہندو مہا سبھا کی رہنما ملزمہ پوجا کے شوہر اشوک پانڈے کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ مختلف ٹیمیں پوجا شکون پانڈے کی تلاش کر رہی ہیں۔   

پوجا شکون پانڈے قتل کی رات سے فرار تھی اور اس کی گرفتاری پر 50 ہزار روپے انعام مقرر کیا گیا تھا۔

اس حوالے سے ابھیشیک کے والد نیرج گپتا نے سنگین الزام لگاتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ان کے بیٹے کے پوجا شکون پانڈے کے ساتھ تعلقات تھے، جب ابھیشیک نے اس تعلق سے کنارہ کشی اختیار کی تو پوجا نے انتقاماً قتل کی سازش رچائی۔

خیال رہے کہ پوجا شکون پانڈے کو 2019 میں مہاتما گاندھی کے قتل کی ڈرامائی عکاسی کی ویڈیو وائرل کرنے کے بعد گرفتار کیا گیا تھا، ویڈیو میں اس نے پستول سے مہاتما گاندھی کے مجسمے کو گولی ماری تھی اور انہیں قتل کرنے والے شخص ناتھو رام گوڈسے کے مجسمے کو ہار پہنائے تھے۔
您需要登录后才可以回帖 登录 | 立即注册

本版积分规则

Archiver|手机版|小黑屋|usdt交易

GMT+8, 2025-12-4 15:28 , Processed in 0.144278 second(s), 24 queries .

Powered by usdt cosino! X3.5

© 2001-2025 Bitcoin Casino

快速回复 返回顶部 返回列表