找回密码
 立即注册
搜索
查看: 659|回复: 0

ارشد ندیم کے کوچ سلمان بٹ پر تاحیات پابندی عائد

[复制链接]

2万

主题

0

回帖

6万

积分

论坛元老

积分
62886
发表于 2025-10-28 15:51:36 | 显示全部楼层 |阅读模式
  
—فائل فوٹو

ایتھلیٹکس فیڈریشن پاکستان نے اولمپئن ارشد ندیم کے کوچ سلمان اقبال بٹ پر تاحیات پابندی عائد کر دی۔

فیڈریشن نے سید حبیب شاہ پر 10 سال کے لیے پابندی عائد کی ہے، پابندی کا فیصلہ پنجاب ایتھلیٹکس ایسوسی ایشن کے غیر قانونی انتخابات کرانے پر لگائی گئی ہے۔

ایتھلیٹکس فیڈریشن پاکستان نے پنجاب ایسوسی ایشن کے انتخابات بھی کالعدم قرار دے دیے ہیں کیونکہ انتخابات کا طریقہ کار فیڈریشن کے آئین کی خلاف ورزی تھا۔

فیڈریشن نے معاملے کا جائزہ لینے کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دی تھی، تاہم سلمان بٹ اور حبیب شاہ انکوائری کمیٹی کے سامنے پیش نہ ہوئے۔

اعلامیے کے مطابق کمیٹی نے آئین کی خلاف ورزی اور غیر قانونی سرگرمیوں کے سبب پابندی عائد کی ہے، سلمان بٹ اب کسی قسم کی سرگرمی میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔

ایتھلیٹکس فیڈریشن پاکستان کے اعلامیے کے مطابق فیڈریشن نے تمام ملحقہ یونٹس اور اداروں کو بھی پابندی کے فیصلے سے آگاہ کر دیا ہے۔
您需要登录后才可以回帖 登录 | 立即注册

本版积分规则

Archiver|手机版|小黑屋|usdt交易

GMT+8, 2025-12-4 18:55 , Processed in 0.149458 second(s), 24 queries .

Powered by usdt cosino! X3.5

© 2001-2025 Bitcoin Casino

快速回复 返回顶部 返回列表