找回密码
 立即注册
搜索
查看: 515|回复: 0

پاک فوج کے بھرپور جواب کے بعد جھڑپوں کا سلسلہ رک گیا، افغان طالبان پوسٹیں چھوڑ کر بھاگ گئے: عطاء تارڑ

[复制链接]

2万

主题

0

回帖

6万

积分

论坛元老

积分
62886
发表于 2025-10-28 15:51:42 | 显示全部楼层 |阅读模式
  
عطاء اللّٰہ تارڑ —فائل فوٹو

وزیرِ اطلاعات عطاء اللّٰہ تارڑ کا کہنا ہے کہ پاک فوج کے بھرپور جواب کے بعد جھڑپوں کا سلسلہ رک گیا ہے، افغان طالبان اپنی پوسٹیں چھوڑ کر بھاگ گئے۔

’جیو نیوز‘ کے پروگرام ’نیا پاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاک فوج نے افغان جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا ہے، 200 سے زائد افغان طالبان ہلاک ہوئے ہیں۔   
پاک فوج کی جوابی کارروائی میں 200 سے زائد طالبان و وابستہ دہشتگرد ہلاک، 30 پوسٹوں پر قبضہ کیا گیا: آئی ایس پی آر

افغان طالبان اور بھارت کی سرپرستی میں فتنہ الخوارج نے حملہ 11 اور 12 اکتوبر کی درمیانی شب کیا،   

عطاء تارڑ نے کہا کہ طالبان کے وزیرِ خارجہ بھارت میں بیٹھ کر پاکستان کے خلاف بیان دیتے ہیں، اسی رات پاکستان پر دہشت گردوں سے مل کر افغان طالبان حملہ کرتے ہیں،  افغانستان کی سر زمین ہمارے خلاف استعمال ہوتی رہی، کئی بار ہم ان کو بتا چکے ہیں، ہمارے پاس ثبوت موجود ہیں کہ تانے بانے وہاں سے ملتے ہیں۔

وفاقی وزیر عطاء اللّٰہ تارڑ نے کہا کہ افغانستان کے عوام اب طالبان حکومت کے پیچھے نہیں کھڑے، اب اگر انہوں نے پھر ایسا کوئی کام کیا تو بھرپور جواب ملے گا، دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے لیے کوئی گنجائش نہیں۔

انہوں نے کہا کہ 2014ء میں آپریشن کے ذریعے دہشت گردوں کا خاتمہ کیا، بانیٔ پی ٹی آئی نے دہشت گردوں کو واپس لا کر بسایا، دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے لیے بھی کوئی گنجائش نہیں۔
您需要登录后才可以回帖 登录 | 立即注册

本版积分规则

Archiver|手机版|小黑屋|usdt交易

GMT+8, 2025-12-4 18:55 , Processed in 0.144944 second(s), 24 queries .

Powered by usdt cosino! X3.5

© 2001-2025 Bitcoin Casino

快速回复 返回顶部 返回列表