找回密码
 立即注册
搜索
查看: 428|回复: 0

فردوس جمال کو انکے کام کے بجائے متنازع بیانات کی وجہ سے انٹرویوز میں بلایا جاتا ہے: فائزہ حسن

[复制链接]

2万

主题

0

回帖

6万

积分

论坛元老

积分
62886
发表于 2025-10-28 15:52:36 | 显示全部楼层 |阅读模式
  
— فائل فوٹوز

پاکستانی شوبز انڈسٹری سے وابستہ معروف اداکارہ فائزہ حسن کا کہنا ہے کہ میں فردوس جمال کے بیانات کے باوجود انہیں پسند کرتی ہوں، ان کی مداح ہوں۔

انہوں نے کہا کہ چاہیے فردوس جمال ہوں یا ناصر ادیب انہیں انٹرویوز میں دوسروں، ساتھی فنکاروں کی زندگیوں پر تبصرہ کرنے کے بجائے تخلیقی امور پر گفتگو کرنی چاہیے۔

فائزہ حسن پاکستانی ٹی وی اور فلموں کا جانا پہچانا نام ہیں، جو برطانیہ میں اپنے اہل خانہ کے ساتھ رہائش پذیر ہیں تاہم کام کے سلسلے میں پاکستان آتی رہتی ہیں۔   
ہمایوں اور ماہرہ کے بعد اب فلم اسٹار شاہد بھی فردوس جمال کے نشانے پر

پاکستانی شوبز انڈسٹری سے وابستہ نامور اداکار ہمایوں سعید اور اداکارہ ماہرہ خان پر تنقید کے بعد اب معروف سینئر اداکار فردوس جمال نے فلم اسٹار شاہد پر بھی تنقید کے نشتر چلا دیئے۔     
ناصر ادیب نے ریما خان کو فلم میں کاسٹ نہ کرنے کی وجہ بتا دی

معروف پاکستانی مصنف ناصر ادیب نے اداکارہ ریما خان کو اپنی فلم میں کاسٹ نہ کرنے کی وجہ بتا دی۔   













انہوں نے حال ہی میں ایک صحافی کو انٹرویو دیا، جہاں انہوں کہا کہ پوڈکاسٹرز سستی شہرت اور ویوز حاصل کرنے کے لیے آرٹسٹ کے متنازع بیانات حربے کے طور پر استعمال کر رہے ہیں۔

اس حوالے سے بات کرتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ مجھے اس کا بہت افسوس ہوتا ہے کہ پوڈکاسٹر ان (فردوس جمال) سے ہمیشہ ایسے سوالات پوچھے جاتے ہیں جو انہیں غصہ دلادیتے ہیں۔

فائزہ حسن نے کہا کہ میں ان کی اور ناصر ادیب کی مداح ہوں اور میں نے ان دونوں کا کام دیکھا ہوا ہے، مجھے ان کی ذاتی زندگی میں کوئی دلچسپی نہیں، لیکن مجھے لگتا ہے کہ انہیں انٹرویوز کے دوران دوسروں کو ڈسکس کرنے کے بجائے کام کی بات کرنی چاہیے، مجھے یقین ہے کہ ان کا مطالعہ بہت وسیع ہوگا۔   
شہرت کے ساتھ اکثر تنہائی بھی آتی ہے: فردوس جمال

پاکستانی اداکار فردوس جمال کے مطابق شہرت کے ساتھ اکثر تنہائی بھی آتی ہے۔   

انہوں نے یہ بھی کہا کہ بعض پوڈکاسٹرز جعلی صحافی ہوتے ہیں، انہیں آرٹسٹ کے کام کے بارے میں بھی علم نہیں ہوتا، وہ صرف ویوز کی خاطر ایسے مہمانوں کو دعوت دیتے ہیں جو متنازع گفتگو کرتے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ جہاں میزبان کو ایسے سوال پوچھنے سے گریز کرنا چاہیے وہیں آرٹسٹ کو بھی سوچ سمجھ کے بولنے کی ضرورت ہے اور سوچ سمجھ کے بولنا ایک آرٹسٹ کا کام ہے، وہ کام کرکے اتنا تو سیکھ ہی جاتا ہے۔
您需要登录后才可以回帖 登录 | 立即注册

本版积分规则

Archiver|手机版|小黑屋|usdt交易

GMT+8, 2025-12-4 18:55 , Processed in 0.157304 second(s), 24 queries .

Powered by usdt cosino! X3.5

© 2001-2025 Bitcoin Casino

快速回复 返回顶部 返回列表